Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Sat, 25 Feb 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirڈڈیال :چوری کی بڑی واردات پولیس دیکھتی رہ گئی :خوف و ہراس

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2016-12-19 کو am11:32 پرڈڈیال کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 689 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (وقاص چوہدری سے )
سب ڈویثر ن ڈڈیال میں اندھیر نگری ڈاکو راج قائم :نامعلوم چور وں نے رات کی تاریکی میں مکان کے تالے توڑ کر شہری کو لاکھوں روپوں سے محروم کر دیا پولیس ڈڈیال خشک سردیوں کی سرد راتوں میں میٹھی نیند میں خوا ب خرگوش کے مزلے لینے میں مصروف تھانہ پولیس ڈڈیال کے چند قدموں کے فاصلے پر چوروں نے مکان کے اندر سے قیمتی اشیاء لوٹ لیں پولیس کے گشت کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے عوام علاقہ اور تاجر برادری میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس شدت اختیار کر گیا عوام علاقہ اور تاجروں کا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سب ڈویثرن ڈڈیال چوروں اور ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر درجنوں کے حساب سے وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس نامعلوم چوروں کو پکڑنے میں ناکام نظر آ رہی ہے تاجر برادری کروڑوں روپوں سے محروم ہو چکی ہے گزشتہ رات کو  علامہ اقبال سائنس کالج اینڈ سکول کے پرنسپل عامر سرفراز کیانی آڑہ جٹاں میں پڑوسی کے گھر رکھا ہوا سامان نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں گھر کا سامان اور کیش لے اُڑے واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں سے چوروں کا گروہ ڈڈیال میں متحرک ہے پولیس ابھی تک ان کا بال بھی باکا نہیں کر سکی جس سے تاجر برادری اور عوام علاقہ میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی ۔

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں

ایک ماہ کی مقبول ترین