Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال(وقاص چوہدری سے)   

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ جاویدالرحمن کو تھانہ ڈڈیال کا ایس ایچ او کا چارج دے دیا گیاانسپکٹر راجہ الیاس کے تبادلے کے بعد ڈڈیال تھانے میں بہتر کارکردگی دکھانے پر ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے را جہ جاوید الرحمن کو بطور ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال تعینات کر دیا عوام علاقہ ڈڈیال کا اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال سب انسپکٹر راجہ جاوید الرحمن کو ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کا چارج دے دیا گیا وہ تھانہ ڈڈیال میں بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھے انسپکٹر راجہ الیاس کے ڈڈیال سے کوٹلی تبادلے کی وجہ سے ڈڈیال کی تھانے کی ایس ایچ او کی سیٹ خالی تھی جس پر بہترین کارکردگی دکھانے پر ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے سب انسپکٹر راجہ جاوید الرحمن کو اس ایچ او تھانہ ڈڈیال تعینات کر دیا عوام علاقہ ڈڈیال نے راجہ جاوید الرحمن کے ایس ایچ او تعینات ہونے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ راجہ جاوید الرحمن اپنے فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دیتے ہوئے ڈڈیال سے برائی کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

 


Next News Previous News
By Waqas Ch
11/01/2017 413 views

Leave A Comment