Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Wed, 25 Jan 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmir مسلم لیگ (ن) ضلع کے صدر نے محکمہ شاہرات کو 24گھنٹوں کا وقت دے دیا :حالات خرابی کی طرف بڑھ گئے

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2017-01-11 کو pm04:23 پرراولاکوٹ کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 75 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

راولاکوٹ(جاگ کشمیر نیوزwww.jaagkashmir.com)

محکمہ شاہرات کی غفلت اور لاپرواہی حدیں پار کر چکی ہے سال میں دو چار مرتبہ بھی کارکردگی دکھانے کی زحمت نہیں کی جا رہی ،برفباری کوہفتہ گزر جانے کے باوجود سڑکوں کا بند ہونا سمجھ سے بالاتر ہے آفیسران نے کام نہیں کرنا تو مستعفی ہو کر گھر بیٹھ جائیں سال میں اربوں روپے ہڑپ کر جانے والے عوام کا ایک مسئلہ بھی حل نہیں کرتے مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی حکومت نے عوامی مسائل ہر قیمت پر حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے 24گھنٹوں کے اند ر سڑکو ںسے برف ہٹا کر سڑکوں کو قابلِ استعمال نہ بنایا گیا تو کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے برفباری کوایک ہفتے گزرجانے کے باوجود محکمہ شاہرات کی طرف سے اقدامات نہ کیے جانے پر اپنے رد عمل میں کیا ۔اعجازیوسف کا کہنا تھا کہ محکمہ شاہرات کو سال میں دو چار مرتبہ ہی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوتے ہیں مگر برفباری کے باعث سال بعد سڑکیں بند ہوں اور ہفتہ بھر بند رہیں ،یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے عوامی ٹیکسوں پر چلنے والے سرکاری اداروں کی طرف سے یہ غفلت اور لاپرواہی ناقابل ِ برداشت ہے اعجازیوسف نے محکمہ شاہرات کو 24گھنٹوں کے اندر اصلاحِ احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے جن آفیسران کو کام کرنے کا موڈ نہ ہو تو وہ مستعفی ہو جائیںبصورتِ دیگر کڑا احتساب کیا جائے گا۔

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں
Click on image to Enlarge
Jaag Kashmir urdu news mirpur azad kashmir

ایک ماہ کی مقبول ترین