Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا،

 راجہ نثار احمد خان اہم وزارتیں لئے اپنے حلقہ میں پہنچ گئے 

سابق پی آر او راجہ جہانگیر احمد خان کی قیادت میں ہزاروں کارکنان کا استقبال

کھوئی رٹہ (جاگ کشمیر جاگ ) 

راجہ نثار احمد خان وزیر قانون، پارلیمانی امور ، انصاف و انسانی حقوق اور برقیات کے قلمدان لئے کھوئی رٹہ پہنچ آئے سابق پی آر او راجہ جہانگیر خان کی قیادت میں کڑتی کے مقام پر ہزار وںکارکنان کے ہمراہ پر جوش استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی مالائیں ، ہار پہنائے گئے ، دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیاشیر آیا، نثار خان قدم بڑھائو،جہانگیر خان قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں  جیسے فلک بوش نعروں سے فضاء گونج اٹھی، کارکنا ن مسلم لیگ ن کا جوش دیدنی، ڈھولوں کی تھاپ پر بھنگڑے، اور رقص ، بعدازاں ہزاروں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں پورے ا بازار کا چکر لگاکر راجہ نثار احمد خان کو منجوال ان کی رہائش گاہ لایا گیاکھوئی رٹہ بازار کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جگہ جگہ خوش آمدید ی بینز اور بڑے پوٹریٹ نصب کیے گئے تھے شہریوں نے بھی جگہ جگہ استقبال کیاپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ہار پہنائے اور نعرہ بازی کرتے رہے تفصیلات کے مطابق راجہ نثار احمد خان وزیر حکومت کا حلف اٹھانے اور وزیر قانون ، پارلیمارنی امور، انصاف و انسانی حقوق و برقیات کے قلمدان سنبھالنے کے بعداپنے حلقہ کھوئی رٹہ پہنچ آئے راجہ نثار احمد خان کا کڑتی کے مقام پر سابق پی آر اوراجہ جہانگیر خان احمد خان کی قیادت میں ہزاروں کارکنان نے پر جوش استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ہار پہنائے گئے کارکنان مسلم لیگ ن نے ڈھولوں کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈالے ، کارکنان نے دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا ، راجہ نثار احمد خان قدم بڑھائو ہم تمارے ساتھ ہیں جہانگیر خان قدم بڑھائوہم تمارے ساتھ ہیں جیسے فلک بوس نعرے لگاتے رہے جس سے پوری فضاء گورنجتی رہی ۔ راجہ نثار احمد خان کو کڑتی کے مقام سے ہزاروں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ہمراہ کھوئی رٹہ بازار کا چکر لگانے کے بعد منجوال انھیں اپنی رہائش گاہ پر پہنچایا گیا ۔ راجہ نثار احمد خان کی آمد پر کھوئی رٹہ شہر کو خوش آمدید بنیز اور بڑے بڑے قد آور پوٹریٹوں سے سجا گیا تھا مختلف مقام پر راجہ نثار احمدخان استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ہار پہنائے گئے اور راجہ نثار احمد خان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کرتے رہے ۔ کھوکھر ایسوسی ایشن کے صدر ارشد محمود کھوکھر، مغل ایسوسی ایشن کے صدر طالب حسین مغل ، راجہ فریاد خان، راجہ اقبال خان حاجی قبال آف گہوڑہ، محفوظ نیازی، بابو نذیر حسین مغل، چوہدری محمد علی ، حکیم ڈاکٹر عبدالرزاق، شہزاد چوہدری، قاضی معروف کی قیادت میں مختلف مقامات پر زبردست استقبال کیا گیا راجہ نثار احمد خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راجہ نثار احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ ن اور کھوئی رٹہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھاری مینڈیٹ دے کر اسمبلی مین بھجا اور آج کھوئی رٹہ آمد پر میرا اتناپرجوش استقبال کیا کارکنان مسلم لیگ ن میرا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا حلقہ کھوئی رٹہ میں ایک مرتبہ پر تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو گا تباہ حال اداروں کو درست کیا جائے گا محکموں کے اندر عوام کو سستا اورفوری انصاف میسر ہو گا راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کو مثالی سٹیٹ بنائیں گے 

 


Next News Previous News
By Waqas Ch
10/08/2016 92 views

Leave A Comment