Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

چک سواری(شہزادعظیم/نمائندہ جاگ کشمیر)

چکسواری کے طالب علم سکندر عباس کااعزاز،بی۔ایس مکینیکل انجینئرنگ کے پہلے سمسٹرمیں81فیصدنمبرلے کر طلبہ کے لیے مثال قائم کردی،علمی ذہانت کے اعتراف میں پرائم منسٹرلیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ اوردیگرانعامات سے نوازاگیا،والدین،دوست ورشتہ داروں میں خوشی کی لہر۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈمیرپورکے سابق آفیسرممتازاحمدلدڑمیڑی حال مقیم نیوسٹی چکسواری کے فرزنداورپروفیسرمحمدریاض نیوسٹی چکسواری کے بھتیجے سکندرعباس نے میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میرپورمیں بی۔ایس مکینیکل انجینئرنگ میں داخل ہوکرپہلے سمسٹرمیں81فیصدنمبرات لے کروالدین،اساتذہ اوردوست احباب کے سرفخرسے بلندکردیے۔زبردست علمی ذہانت کے اعتراف میںسکندرعباس کو یونیورسٹی کی طرف پرائم منسٹرلیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ اوردیگرانعامات سے نوازاگیا۔سکندرعباس نے اپنی اس کامیابی کواللہ تعالیٰ کاخاص فضل،والدین کی دعائیں اوراساتذہ کی شفقت قراردیتے ہوئے اس بات کاعزم کیاکہ انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح دل جمی سے تعلیم حاصل کرکے علاقے کانام روشن کروں گا۔سکندرعباس نے میٹرک کاامتحان فیصل پبلک ہائی سکول چکسواری اورایف۔ ایس سی کاامتحان پنجاب کالج میرپورسے پاس کیاتھا۔مرزامحمدنذیر،غلام مرتضیٰ عطاری،قاضی جہانگیراحمد،شہزادعظیم اورمحمدعثمان نے ہونہارطالب علم سکندرعباس،اُن کے والدممتازاحمداورچچاپروفیسرمحمدریاض کواس کامیابی پرمبارکباد دی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔


Next News Previous News
By Waqas Ch
31/12/2016 609 views

Leave A Comment