Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Mon, 16 Jan 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے اعلیٰ سطح اجلاس :لوگ انتظامیہ اور اداروں سے تعاون !

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2017-01-10 کو pm12:35 پرہٹیاں بالا کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 29 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ/جاگ کشمیر نیوز)

ڈپٹی کمشنر ضلع ہٹیاںبالا عبدالحمید کیانی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے منعقدہ اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی حکام،مقتدراداروں کے ذمہ ادران،ضلعی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع ہٹیاںبالا عبدالحمید کیانی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی پلان ہے اس پر پوری طرح عمل درآمد ہوررہا ہے اور اس پر پوری طرح عملدرآمد کروائیں گے کسی کو کسی صورت اس کی خلاف وزری کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا ایک مثالی اور پرامن ضلع ہے یہاں کے لوگ انتظامیہ اور ادراوں سے تعاون کرتے ہیں عوام کے بھرپور تعاون سے ہی اس پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے نیشنل ایکشن پلان کی کسی صورت خلاف ورزی نہ کریں ایسا کرنے کیا جازت نہیں دی جائے گی عوام الناس مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی سے انتظامیہ کو آگاہ کریں اس کے علاوہ اجلاس سے آرمی حکام،سول انتظامیہ،مقتدراداروں کے ذمہ ادران نے بھرپور شرکت کی اور موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گی دردیں اثناء ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تمام ضلعی آفیسران ومحکمہ جات کا بھی اجلاس ہوا جس میں تمام ادروں کے سربراہان نے شرکت کی اورضلع ہٹیاں بالا کے مسائل اورمحکمہ جات کے مسائل سے تفصیلی طور پر ڈی سی عبدالحمید کیانی کو بریفنگ دی گی

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں
Click on image to Enlarge
Jaag Kashmir urdu news mirpur azad kashmir

ایک ماہ کی مقبول ترین