Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Sat, 25 Feb 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirپاکستان نے انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کر دی

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2017-01-11 کو pm04:41 پرچناری کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 90 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

چناری (خصوصی رپورٹر/جاگ کشمیر نیوز)

پاکستان نے انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کر تے ہوئے اکتوبر2016ء میں غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر آنے والی بھارتی پچاس سالہ خاتون کو لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے بھارت کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تقریبا پچاس سالہ نامعلوم خاتون بیس اکتوبر2016ء کے روز غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر آگئی تھی اور وہ بھارت کی کسی نامعلوم ریاست کی زبان بولتی تھی جسے چند ماہ کے بعد پاکستانی حکام نے انسانی ہمدردی کی بناء پر واپس بھارت کے حوالے کر دیا خاتون کی واپسی چکوٹھی اوڑی امن برج سے ہوئی اس موقعہ پر دونوں اطراف کے سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں اطراف سے متعدد کشمیری غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے آر پار آجاتے تھے جنہیں تحقیقات کے بعد واپس کر دیا جاتا تھا یہ پہلا موقعہ ہے کہ بھارت کی کسی نامعلوم ریاست کی خاتون نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کی جسے پاکستانی حکام نے واپس بھارت کے حوالے کر دیامعلوم ہوا ہے کہ غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر نے والی خاتوں کا زہنی توازن درست نہیں ہے

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں

ایک ماہ کی مقبول ترین