Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

چکسواری (عابد حسین چودھری/جاگ کشمیر نیوز)

چکسواری کے عوام کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔سابقہ دور میںبھرتی کئے گئے ایڈہاک ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے اور ایسا صرف چکسواری کے ملازمین کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ مقامی ایم ایل اے اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔چکسواری سے تعلق رکھنے والے درجن کے لگ بھگ سابق امیدوار اسمبلی بھی چکسواری کے مکینوں کے حقوق لٹتے دیکھ کر خاموش ہیں۔پیپلز اپرٹی کے کارکنوں میں خاص طور پر مایوسی پھیلنے لگی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے اپنے رنگ دکھانے شروع کر دیئے۔ چکسواری سے تعلق رکھنے والے مقامی دفاتر میں بھرتی کئے گئے نوجوانون کو فارغ کرنے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔تھوک کے حساب سے ایڈہاک ملازمین بھرتی کرنے والے سابق وزیر اعظم و سٹنگ ایم ایل اے چودھری عبدالمجید لندن میں علاج کی خاطر گئے تھے ابھی تک واپس نہیں آئے اور نہ ہی مذمتی بیان آیا۔مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بھی اس سلسلے پر معنی خیز خاموشی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے۔عوام میں مسلم لیگ ن کی انتقامی کارروائیوں پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ووٹر موجودہ صورتحال پر برہم ہیں اور پچھتا رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ کیوں دیئے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو بہت جلد حکومتی انتقامی کارروائیو ں کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

 


Next News Previous News
By Waqas Ch
10/01/2017 99 views

Leave A Comment