Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Sat, 25 Feb 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirشہید ہونے والے لائن مین کا بیٹا در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور :حق مارا جانے لگا !

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2017-01-10 کو pm11:02 پرچکسواری کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 53 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

چکسواری (عابد حسین چودھری/جاگ کشمیر نیوز )

 محکمہ برقیات چکسواری کے ارباب اختیارکی عدم دلچسپی دوران ڈیوٹی شہیدہونے والے لائن مین محمدمہربان کے بیٹے ارسلان معین کومحکمہ برقیات میں مستقل ملازمت نہ مل سکی ارسلان معین ڈیرھ سال بطورایڈہاک اسسٹنٹ لائن مین خدمات دینے کے بعدمحکمہ برقیات سے فارغ ارسلان معین خاندان کاواحدکفیل ہے عوام کوارسلان معین کومستقل ملازمت دینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات چکسواری کے اسسٹنٹ لائن مین محمدمہربان پونے چارسال قبل( 9مارچ2013ئ)کوچکسواری بازارمیں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہیدہوگئے ۔محمدمہربان خاندان کے واحدکفیل تھے ۔محمدمہربان کی شہادت کے چندروزبعدمحمدمہربان کے بیٹے ارسلان معین کی محکمہ برقیات میں اسسٹنٹ لائن مین تقرری کی گئی ۔ ارسلان معین کی عمرکم ہونے کی وجہ سے عملدرآمدنہ ہوسکا۔عمرپوری ہونے پریکم جنوری 2015ء کوارسلان معین کی محکمہ برقیات میں چھ ماہ کے لیے عارضی(ایڈہاک)تقرری کی گئی بعدمیں ایک سال کی توسیع کی گئی جوجون2016ء کوختم ہوچکی ہے ۔ ارسلان معین نے ڈیرھ سال بطورایڈہاک اسسٹنٹ لائن مین خدمات سرانجام دیں ۔ ڈیرھ سال بعدارسلان معین کومستقل کرنے کے بجائے فارغ کردیاگیا ۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ محمدمہربان کی شہادت سے خالی ہونے پرآسامی اسسٹنٹ لائن مین پرچہیتے کوبھرتی کیاگیاہے ۔عوام علاقہ چکسواری نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ محمدمہربان شہیدکے بیٹے ارسلان معین کوفی الفورمستقل کیاجائے۔

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں

ایک ماہ کی مقبول ترین