Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

چک سواری(شہزادعظیم/نمائندہ جاگ کشمیر)

اسلام کی بنیادپرحاصل کیے جانے والے دنیاکے واحداسلامی ملک پاکستان میں غیرمنصفانہ نظام کی وجہ سے بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ،پڑھے لکھے نوجوان ملازمتوں کے حصول کے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور،بے روزگاری کے ہاتھوں مجبورہوکرزندگی کی جمع پونجی لوٹاکردیارِ غیرجانے والے نوجوان زندگی کی بازی کھیلنے لگے،حکومتیں ماضی میں بھی اورآج بھی کرسی کومضبوط کرنے میں مشغول،عوام کامعیارِ زندگی بہترکرنے کے لیے کون اقدامات کرے گا؟غریب طبقہ ملک میں روزگار،علاج اوردیگربنیادی سہولیات کے لیے کس سے فریادکرے؟تفصیلات کے مطابق ماضی میں حکمرانوں کی کرسی کے لیے باہمی چپقلش کی وجہ سے غریب اورامیرکے درمیان حائل دیواربلندسے بلندترہوتی گئی اوریہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔پاکستان وآزادکشمیرمیں غریب کاکوئی والی وارث نہیں۔غریب کے لیے بنائے گئے سرکاری سکولوں میں خودسرکاری اساتذہ کے بچے تعلیم حاصل نہیں کرتے۔سرکاری ہسپتالوں کی حالت اس قدرابترہوچکی ہے کہ صاحبِ مال لوگ علاج معالجے کے لیے مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں کارُخ کرتے ہیں جبکہ غریب غرباء کوتباہ حال سرکاری ہسپتالوں میں مرنے کے لیے چھوڑدیاجاتاہے جہاں نہ ادویات ملتی ہیں ،ڈاکٹرزکی قلت کے ساتھ ساتھ دیگرطبی سہولیات بھی ناپیدہوتی ہیں۔اس افراتفری کی حالت میں نوجوان جان پرکھیل کربیرون ملک جانے کے تیارہوجاتے ہیں جہاں وہ انسانی سمگلروں کے ہاتھوں بُری طرح زلیل وخوارہوتے ہیں اوربعض اوقات جان سے بھی جاتے ہیں۔سوشل میڈیاپرآئے روزایسی تصاویراورویڈیوزدیکھنے کوملتی ہیں جہاں پاکستانی وکشمیری جوان بیرون ملک جانے کے لیے زلیل وخوارہوتے ہیں مگراس سب کے باوجودحکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔اس سلسلہ میں چائینہ کی مثال ہمارے سامنے ہے جنہوںنے اپنی عوام کے روزگارکے لیے دوسروں ملکوں میں بھی پروجیکٹ شروع کررکھے ہیں مگرہماری حکومتیں اپنے ہی ملک میں بے شماروسائل ہونے کے باوجودعوام کے باعزت روزگارکے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہیں۔تعلیم،صحت،روزگارکے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی جب تک ممکن نہیں ہوگی،ملک کاقیمتی اثاثہ نوجوانوں کی صورت میں بیرونِ ملک فرارہوتے رہیں گے اورملک اسی طرح افراتفری کاشکاررہے گا۔#


Next News Previous News
By Waqas Ch
10/01/2017 62 views

Leave A Comment