Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

سہنسہ (نمائندہ خصوصی/جاگ کشمیر نیوز)

سہنسہ کے سیاسی و سماجی رہنمائوں  چوہدری محمد عاطف لطیف اور محمد ندیم چوہدری نے کہا کہ سرساوہ میں ہسپتال کے نوٹیفیکیشن خوش آئند ہے سرساوہ میں اسپتال کی منتقلی سے کچھ لوگوں کو پیٹ میں مروڑ پڑنا سمجھ سے بالا تر ہے سرساوہ بھی ضلع کوٹلی کا حصہ ہے کوٹلی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ہوتے ہوئے کسی اور ہسپتال کی ضرورت نہیں اور کوٹلی کے سیاسی رہنما کوٹلی شہر اور ملحقہ شہریوں کے لیے  اگرکچھ کرنا چاہتے ہیں تو موجود ہ ہسپتال کی حالت کو درست کریںکیونکہ کہ عوام کو اسپتال کے نام پر عمارتیں نہیں چاہیے بلکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ایسے اسپتال کی ضرورت ہے جو انکی ضروریات کو پورا کر سکے اگر کوٹلی کے رہنمائوں سے 20بستروں والے ہسپتال کی تبدیلی نہیں ہوسکی جس کی وقت کے ساتھ ضرورت تھی تو 100بستروں والاہسپتال انکے بس کی بات نہیں اس سے پہلے بھی ضلع کوٹلی کے کئی پروجیکٹ کو متنازع بنا کر انھیں دوسرے اضلاع میں منتقل کیا گیا جس میں عوام کے نمائندوں غلطیاں شامل تھی اب انکو اپنی غلطیوںسے سبق سیکھ کر عوام کی فلاحوبہبود کے کاموںمیں اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے بجائے عوام کے ریلیف دینے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے ہونگے سیاستدان اپنی ذاتی جنگ میں عوام کو قربانی کا بکرا بنا کر انھیں اس بات پہ مجبور نہ کریں کہ وہ آپکے خلاف بغاوت کریں سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عوام کی بہتری کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیںیہ ادارے عوام کی بہتری کے لیے ہوتے ہیںانھیںکوئی اپنے باپ دادا کی جاگیر نہ سمجھے اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو عوام ان سیاسی دوکانداروں سے نمپٹنا اچھی طرح جانتی ہے کیونکہ یہی وہ ادارے ہوتے ہیں جو قوم کو صحت مند وتونارکھنے کیلیے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جب تک صحت مند معاشرہ نہیں ہوگا تو ایک صحت مند قوم کی تشکیل ناممکن ہے اور ایسی قومیں پھر ترقی میں دوسری اقوام میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔


Next News Previous News
By Waqas Ch
31/12/2016 112 views

Leave A Comment