Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (وقاص چوہدری سے )

انجمن تاجراں صدر حاجی خلیل نے انجمن ندائے حق کے مرکزی دفتر ڈڈیال میں اے پی سی کے پر ہجوم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ڈڈیال نے کتوں ، بٹیروں مرغوں کی لڑائیاں کروانا گنا ہ عظیم ہے اسلام اس چیز کی اجازت نہیں دیتا اورنہ ہی ملک کا قانون برائی کے پھییلانے پر روپے خرچ کیے جا رہے ہیں خدا راہ خوف خدا کریں جوے بازی اور دیگر برائیوں سے باہر نکل کر روپے اچھے کاموں پر خرچ کریں طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں ڈڈیال مسائلستان بنا ہوا ہے ضلع میرپور کلکٹر نے نوٹی فیکیشن جاری کر کے متاثرین منگلا ڈیم کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے بھاری ٹیکس لگا کر متاثرین پر بم گرا دیا گیا ہے ایڈمنسٹریشن یہاں سے کروڑوں روپے لوٹ کر چلی گئی ہے اندھیر نگری ڈاکو راج قائم ہے متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ہم لوگوں نے دو بار عظیم قربانیاں دیں پاکستا ن کو روشن کرنے کے لیے اپنے آبائو اجداد کی قبروں تک کو پانی میں ڈبو دیئے پہلاتے کھیت گھر پانی کی نظر ہو گئے بدلے میں ہمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ تحفے میں دے دی گئی سردیوں کے موسم میں پندرہ سے اٹھارہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی ہے مفت بجلی کا وعدہ کیا سب سے زیادہ ریونیو تحصیل ڈڈیال دے رہا ہے پاکستا ن کے شہروں میں دو سے تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور آزاد کشمیر میں پندرہ سےاٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ظلم و ستم کی داستان رقم کر دی گئی ہے واپڈا اور برقیات ہوش کے ناخن لے دو دنوں کی ڈیڈ لائن ہے اپنا قبلہ درست کر لیں نہیں تو سماجی تنظیم ندائے حق سو ل سوسائیٹی کو ساتھ لیکر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کریں گے حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔


Next News Previous News
By Waqas Ch
05/01/2017 205 views

Leave A Comment