Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Mon, 16 Jan 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirگورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے مکمل خبر پڑھیئے

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2017-01-11 کو pm07:24 پرپاکستان کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 45 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

کراچی: گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی انتقال کر گئے۔ سینے میں تکلیف اور سانس لینے پر تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جاںبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد کافی علیل رہے ۔ 11 نومبر 2016 کو گورنر سندھ کا حلف اٹھایا ۔بیماری کے باعث کافی تنقید کا بھی شکار رہے۔ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی تعینات رہے.جسٹس ریٹائرڈسعیدالزماں صدیقی سندھ کے31و یں گورنر تھے.

سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر1937کولکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے.وزیراعظم نوازشریف کی طرف سےگورنرسندھ کے انتقال پر اظہارافسوس .  سعیدالزماں صدیقی کی عدلیہ کےلئےخدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی. سعیدالزماں صدیقی نےانصاف کےلئےاپنے اصولوں پرکبھی سودانہیں کیا.جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی تعینات رہے.

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں
Click on image to Enlarge
Jaag Kashmir urdu news mirpur azad kashmir

ایک ماہ کی مقبول ترین