Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Mon, 16 Jan 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirڈڈیال :کوٹلی تھانہ :لڑکی اغواء کیس :برطانیہ بول پڑا لڑکی نے اہم پیغام بھیج دیا :مزید پڑھیئے

نے یہ خبر 2016-12-30 کو am12:15 پرڈڈیال کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 1332 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (وقاص چوہدری سے )

تھانہ پولیس کوٹلی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے گڈ گورننس کے دعوئوں کو دھول چٹا دی پولیس پر سے لوگوں کو اعتماد اٹھتا جا رہا ہے پولیس بے گناہ کو گنہگار اور گنہگار کو بے گناہ ثابت کرنے میں مہارت حاصل رکھتی ہے ایس ایچ او کوٹلی سہیل یوسف نے یاسر ریاض ولد محمد ریاض پر اغواء کا مقدمہ بے بنیاد من گھڑت بنایا ہے ایس ایچ او کوٹلی کی سرکردگی میں بلیک میلنگ کا سلسلہ عروج کو پہنچ گیا تھانہ کے اندر سفارشی کلچر اور رشوت خوری عروج پر پہنچ چکی ہے شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جانے لگی ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں پولیس کے ساتھ گفتگو کی ریکارڈنگ ہمارے پاس موجود ہے انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے ایس ایچ او سہیل یوسف نے میڈیا کو جو موقف دیا وہ بے جھوٹ پر مبنی ہے کہ لڑکی پہلے سے شادی شدہ ہے ان خیالات کا اظہار برطانیہ پلٹ شخص شاہدچوہدری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شاہد ریاض نے کہا کہ یاسر ریاض پر من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے ایک ہفتہ تھانہ پولیس کوٹلی نے حوالات میں بند کر کے شدید تشدد کیا نبیل عاصف کوٹلی کی لڑکی کو اگر اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تو اس میں لڑکی کی بھی پوری پوری رضامندی ہے گزشتہ روز کو نبیل عاصم کے ماموں جو جرمنی میں رہائش پذیر ہیں انہوں نے مجھے کچھ بیان حلفی اور نکاح نامہ کا فوٹو واٹس ایپ پر بھیجا جس میں لڑکی نے اپنی بیان حلفی میں کہا کہ مجھے نہ کسی نے ورغلایا ہے اور نہ کسی نے میرے اوپر جبر کیا ہے اور نہ ہی مجھے کسی نے اغواء کیا ہے میں اپنی مرضی خوشی بقائمی ہو ش و حواس خمسہ صرف پار جات پوشیدنی میں آئی ہوں اور یہ بھی کہا کہ اگر آئندہ مجھے کسی بھی مقامی جرگہ برادری یا کسی بھی مجاز عدالت میں پیش ہونا پڑا تو میں مسمی نبیل آصف حسین سکنہ موہڑہ کنیال کے حق میں بیان دینے کے لیے تیار ہوں اور شریعت کے مطابق نبیل آصف سے نکاح کیا ہے شاہدچوہدری نے کہا کہ ان دونوں کی جان کو خطرہ ہے ان کے مطابق اگر کوئی گارنٹی دے تو یہ مقامی تھانہ و عدالت میں بیان دینے کے لیے آ جائیں گے آئی جی آزاد کشمیر سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایس ایچ او سہیل یوسف نے میرے بھائی کے ساتھ بہت ظلم و ستم کیا ہے جو ناقابل برداشت ہے پولیس کا ادارہ شہریوں کی عزت نفس کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے اس لیے نہیں بنایا ہے رشوت لیکر کسی بھی شہری کی عزت نفس کی سر عام دھجیاں بکھیر دی جائیں میڈیاکے سامنے مجبوراً آئے ہیں کہ ان ظالموں کے خلاف انکوائری کر کے ان کو نشان عبرت بنایا جائے ہمارے ساتھ تو ظلم و ستم ہو چکا کسی اور کے ساتھ ایسا پھر نہ ہو سکے جب تک انصاف نہیں ملتا ہم لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں
Click on image to Enlarge
Jaag Kashmir urdu news mirpur azad kashmir

ایک ماہ کی مقبول ترین