Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Sat, 25 Feb 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirفرینڈز آرٹس کونسل ڈڈیال کے زیر اہتمام مقابلہ نعت مصطفی ۖ!کانٹے دار مقابلہ میں کون جیتا اور کون ہارا ؟آئندہ کا اعلان ضرور جانیئے

نے یہ خبر 2016-12-25 کو pm11:40 پرڈڈیال کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 94 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال(وقاص چوہدری سے )    

فرینڈز آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اندرھل ہاسٹل میں مقابلہ نعت مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا نعتیہ مقابلے میں تحصیل بھر کے نعت خواں نے شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے  فرائض طارق عرف دٰکھی اور راشد سراہی نے اور  ججز کے فرائض حافظ محمد عارف سلطانی ،حافظ محمد صداقت اور محمد علی سلطانی نے سر انجام دیئے نعت خوانوں نے نعتیں پڑھ کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب میں شریک مہمانوں نے طلباء کو خوب داد د دی مقابلہ نعت مصطفی ۖ میں گورنمنٹ ہائی سکول مہتاب یاور ، سمیع ضمیر ، بد الاسلام علامہ اقبال سائنس کالج ، اویس بشارت ، عاقب حمزہ ، محمد قدیر مدرسہ غوثیہ ، ننھی بچی دعا شہزادی ، عمار وزیر ، حبیب اعجاز ، خلیل رائوف ، قاسمیہ زاہدیہ عدیل اشتیاق ، مدرسہ اماں جی محمد ارسلان ، حافظ محمد فہد نے حصہ لیا ججز نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے  ائول پوزیشن عمار وزیر ، دوئم پوزیشن حافظ محمد ارسلان ، تیسری پوزیشن سمیع ضمیر ، اور چوتھی پوزیشن عاقب حمزہ کا حق دار ٹھہرایا جیتنے والے طلباء میں شیلڈ تقسیم کی گئیں  اس موقع پر لیگی راہنما امجد چوہدری ، انور لطیف ڈار ، ظہور الرشید ، صو فی نذر ، حافظ ساجد نے خطاب کیا کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تحصیل ڈڈیال کے لوگ میدان کے عمل میں آ گے آ رہے ہیں اس طرح کی تقریبات منعقد کرنا ہی اصل زندگی ہے آخر میں انور لطیف ڈارنے اس تقریب میں خصوصی تعاون کرنے پر فرسٹ سیکرٹری راجہ سکندر خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر سال مقابلہ نعت مصطفی کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ 

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں

ایک ماہ کی مقبول ترین