Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Sat, 25 Feb 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirڈڈیال :لیگی راہنما کے خلاف FIRدرج مقامی ایم ایل اے کا آئی جی آزاد کشمیر کو ٹیلی فون!

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2016-12-26 کو pm07:59 پرڈڈیال کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 1172 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (مانیٹرنگ ڈیسک جاگ کشمیر نیوز)     

لیگی راہنما کے خلاف تھانہ پولیس ڈڈیال میں پرچہ درج تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او کا دفتر مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں کے دفتر کی شکل اختیار کر گیاتھا مسلم لیگ راہنمائوں نے حکومت میں آتے ہی سرکاری دفاتر کو ماسی ویڑہ بنا ڈالا عام آدمی بغیر سفارش یا روپوں کے اداروں میں جانے سے کترانے لگا گزشتہ روز کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے ہلچل مچا دی لیگی راہنما ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کی کرسی پر بیٹھا تصویر بنوائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے گڈ گورننس میرٹ کی بحالی قانون کی بالادستی پر عمل در آمد کے بجائے پولیس تھانہ ڈڈیال کے آفیسران خود ہی قانون کی دھجیاں اڑنے لگے تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او پر اس وقت مختلف کیسوں کی تین انکوائر یاں چل رہی ہیں تصویر کو دیکھتے ہی اندرھل ڈڈیال کی عوام سو ل سو سائیٹی سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگ سراپا احتجا ج بن گئے ذرائع کے مطابق مقامی ایم ایل اے کی آئی جی آزاد کشمیر سے منتیں بھی کام نہ آ ئیں تھانہ پولیس ڈڈیال نے مسلم لیگی راہنما عابد یا سین کے خلاف تصویر نکالنے اور سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے 170/419APCدفعات لگا کر مقدمہ درج کر لیا ۔سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت شہریوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، آئی جی آزاد کشمیر سمیت اعلیٰ حکام سے سرکاری اداروں کو لیگی راہنمائوں سے آزاد کروانے کے مطالبہ کیا ہے کہا کہ آئین و قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اداروں کے اندر سے سفارشی کلچر اور انتقامی کروائیوں کا خاتمہ کیا جائے ۔

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں

ایک ماہ کی مقبول ترین