Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (وقاص چوہدری سے)   

بورے والا ضلع وہاڑی کے مکینوں پر پہاڑ ٹوٹ پڑا پہاڑی تودے تلے آکر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا تھانہ پولیس ڈڈیال اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق سب ڈویثرن ڈڈیال کے نواح انب کے مقام پر گزشتہ روز بورے والا ضلع وہاڑی کے مکینوں پر قیامت ٹوٹ پڑی پیوی مشینری سے ڈرائیور ربنواز ولد سرفراز ساکن بورے والا ضلع وہاڑی انب کے مقام پر محنت مزدوری کے دوران پہاڑی کو توڑ رہا تھا کہ اچانک پہاڑی کو تودہ اس کے سر پر آ گرا بھاری پتھر سے شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور پہاڑی کے نیچے پہاڑی کو توڑنے کا کام کررہا تھا کہ اچانک پہاڑی کا تودہ اس کے سر پر گرا ہم لوگوں نے دیکھا مدد کے لیے لوگوں کو پکارا اپنی مدد آپ کے تحت بچانے کی کوشش کی لیکن دیر ہو چکی تھی کسی خواب ، کسی کی امید کسی کی خوشی مٹی میں اجل بنگئی  خبر سنتے ہی ورثاء پر غشی طاری ہو گئی علاقہ آہوں اور سسکیوں سے گونچ اٹھا 

 


Next News Previous News
By Waqas Ch
18/12/2016 746 views

Leave A Comment