Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ/جاگ کشمیر نیوز)
ہٹیاں بالا میں محکمہ برقیات کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہتھکڑیاں کھڑکنے لگی آئندہ 31دسمبر سے قبل واجبات ادانہ کرنے والوں کو بڑے گھر کی سیرکرانے کے لیئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہٹیاں بالا ڈویژن کے ذمے 5کروڑ تقریبا واجبات ہیں نادہندگان میں سرکاری محکمہ جات کے علاوہ گھریلوصارفین بھی شامل ہیں جن کو محکمہ برقیات نے 15دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی تعین کردہ تاریخ کے بعد نادہندگان کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا ریونیوایکٹ کے تحت گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں محکمہ برقیات کے ترجمان نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گئے کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین قابل احترام ہیں بجلی کے نادہندگان سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خلاف حقائق بے بنیاد مواد  کے زریعے محکمہ برقیات کے خلاف بھڑکانے میں مصروف ہیں سیاسی دبائو میں نہیں آئیں گئے بجلی کے نادہندگان کو اپنے ذمے واجبات کی ادائیگی کو بلا حیل وحلت یقینی بنائیں


Next News Previous News
By Waqas Ch
20/12/2016 191 views

Leave A Comment