Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (وقاص چوہدری سے )

سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے انجمن ندائے حق کے مرکزی دفتر ڈڈیال میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تقریر اور کھڑپینچی کا کوئی شوق نہیں ہے اللہ تعالیٰ کو راضی رکھنے کے لیے ورکر کی حیثیت سے ندائے حق کے پلیٹ فارم پر کام کرنا چاہتا ہوں دنیا کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہم جنگلات کا خاتمہ ، پرندوں کا شکار اور کتوں کی لڑائیوں میں پھنسے ہو ئے ہیں اور جانوروں کے دشمن بن بیٹھے ہیں موضع ڈینگل کے مقام پر چند روپوں کی خاطر لوگ جنگلات بیچ رہے ہیں اور جنگلات چٹیل میدان کی شکل اختیار کر گئے ہیں جب منگلا ڈیم بنا تو ہم کو سہانے خواب دیکھائے گئے سڑکیں شیشے کی طرح ہو ں گی مکانات خوبصورت ہوں گے جنت بنا کر دیں گے یہ سب کچھ تو نہ مل سکا پر مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑ رہا ہے انجمن ندائے حق ہمیشہ سچی بات کرتی ہے ادارے ڈرے ہوئے ہیں تھوڑا بہر ریلیف اداروں سے جولوگوں کو مل رہا ہے وہ انجمن ندائے حق کی سچائی کی وجہ سے مل رہا ہے سینئر وزیر طارق فاروق نے انسداد بے رحمی جانوراں کا قانون پاس کروایا اور ڈڈیال کے علاقے میں پنڈور کے مقام پر موصوف آکر اعلان کرتے ہیں کہ کتے لڑانا یہاں کی ثقافت ہے موصوف کو پتا نہیں علاقہ اندرھل کی ثقافت یہ ہے کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں دوسروں کی مدد کرنے والے ہیں طارق فاروق اگر کتے لڑانا چاہتے ہیں تو اپنے حلقہ میں لڑائیں یہاں کے لوگوں کو دور جہالت میں دھکیلنے کی کوشش نہ کی جائے ڈڈیال کی سول سو سائیٹی انجمن ندائے حق کے ساتھ ہے میرپور انتظامیہ بھی کتوں کا دنگل بند کروانا چاہتی ہے مجھے یقین ہے کہ قانون کا رکھوالا طارق فاروق کی حمایت نہیں کررے گا ایس ایس پی میرپور نے بھی صاف کہا ہے کہ جب تک میں ایس ایس پی کی سیٹ پر ہوں کتوں کا دنگل ڈڈیا ل میں نہیں ہونے دوں گا انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر زمینوں کے ریٹ کم اور پہاڑوں پر کوہالہ میں 32لاکھ فی کنال اور گلپور میں 18 لاکھ فی کنال کے حساب سے زمینیں بیچی جا رہی ہے ڈڈیال میں کنال کی قیمت 5لاکھ روپے متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے آخر میں کہا کہ ڈڈیال کے تمام لوگ ندائے حق کے ساتھ کھڑے ہیں احتجاج کی ضرورت پڑی تو کال دیں ہم حاضر ہو جائیں گے 


Next News Previous News
By
05/01/2017 424 views

Leave A Comment