Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Mon, 16 Jan 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirبھائی میں میرپور سے ہوں :تحریر:عاشق حسین عاجز

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2017-01-11 کو am12:01 پرcol کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 197 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

www.jaagkashmir.com

(بھائی میں میرپور سے ہوں)تحریر:عاشق حسین عاجز

بابا ہم اور ہمارا ضلع پورے ملک سے مختلف ہے۔ ہمارے ہاں اکثر بڑے بھائی برطانیہ میں ہیں پیسہ کما لیتے ہیں اورچاہتے ہیں چھوٹا (آٹھویں فیل) بھائی میرپور میں خاندان کا نام بنائے اور ظاہر ہے آٹھویں فیل نے نام کیا خاک بنانا ہے ماسوا کچھ ''جگھاڑ جگھوڑ''لگانے کے مثلاً یہاں اگر پولیس والا ترقی پا کر تفتیشی بن جائے یا ماسٹر پرائمری کلاس سے سکینڈری کلاس میں ترقی پا جائے یا SP ترقی پا کر SSP بن جائے تو اخبارات میں پوراسال ایسے اشتہارات  چلتے ہیں ''ماسٹر عاشق حسین کو کلاس سوئم کو پندرہ سال اُردو پڑھانے کی کارگردگی سے متاثر ہو کر محکمہ تعلیم نے آپ جناب کو چھٹی جماعت کو اُردو پڑھانے پر معمور کر دیا ہم اہلیان بوعہ ڈھانگری والے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کا دل کی اتھاہ گہرایوں سے مشکور و ممنون ہیں اور تاحیات اس احسان کا بدلہ چکانے سے قاصر۔منجانب:محمد بوٹا مرکزی راہنما فلاں فلاں پارٹی''

دوسرا اشتہار ملاحظہ ہو

''ہم فرض شناس پولیس افسر محمد طاہر ایوب کو بائیس سال بعد جب اگلے سال آپ کی ریٹائرمنٹ ہونے والی ہے ایمانداری اور فرض شناسی کی بنیاد پر ترقی پانے پر محکمہ پولیس اور خاص کر SSPعرفان سلیم کو دونوں ہاتھوں سے سلام کرتے ہیں کہ اگر یہ کشتہ نایاب ریٹائرمنٹ سے ٹھیک تین ماہ پہلے ترقی نہ پاتا تو شاید علاقے میں بارشیں ہمیشہ کے لیے منہ موڑ لیتیں۔منجانب:چودری کالاخان ممبر انجمن تاجراں چکسواری''

پھر اخبارات والے بھی آپ کے کپڑے پھاڑ دیتے ہیںاورکہتے ہیں بھیا آپ ہی کی اخبار ہے کوئی اشتہار ہی دے دیں مثلاً

''ہم اپنے بھائی راجہ منھجن صاحب کو برطانیہ سے وطن تشریف لانے پر دل کی اتھا گہرایوں سے خوش آمدید کہتے ہیں آپ اس دورے میں یقینا علاقائی مسائل کو سمجھیں گے اور بیمار والدہ یا والد کی بیمار پُرسی بھی فرمائیں گے''اورمثلاً

''ہم تحریک پیزا پکائومانچسٹرکے صدر خواجہ یاسین کو وطن تشریف آوری پر ''جی آیاں نوں''کہتے ہیں آپ کی پیزہ آون کے معاملے پر بڑی گہری نظر ہے آپ کی تنظیم کے کل تین رکن ہیں''

اور پھر اپنے چھوٹے بھائی کے اس ''خاندانی نام بلند کرائی اخباراتی اشتہاراتی مشن''کو برطانیہ میں بسنے والے بڑے بھائی موچھوں کو تاؤ دے کر اپنی فیس بک پر شیئر کرتے اور باقیوں کو بھی کرنے کی تلقین کرنے کے مشن میں مشغول ہو جاتے ہیں۔کسی نے دوسرے سے پوچھا آپ کا نام،تو بولا''کک کک کک کک کک کَس کَس کسیٹا''اورآپ کا نام،توجواب ملا''نام تو میرا بھی کسیٹا ہی تھا پر اتنا نہیں جتنا آپ نے گھسیٹا ہے''

یار حد ہوتی ہے،دنیا میں لوگ بھی ہیں،اخبارات بھی،ترقیاں بھی ہوتی ہیں اور تنزلیاں بھی۔چاپلوسی اور نام نہاد شہرت کے معاملے میں ہم شایداپنے ملک میں سب کے امام ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں۔ ہسپتال و یونیورسٹیاںکھولنے کے بجاے لڑنے والے کُتّے،مرغے اور دوڑنے والے گھوڑے رکھ کر ہم دنیا کو اپنے پیچھے لگانا چاہتے ہیں۔سچی بات یہ ہے ہم نے برطانیہ میں صرف پاؤنڈ کمائے ہیں، باقی دہیلے کا علم،ہنر،عقل،سمجھ بوجھ اور فہم نہیں سیکھا۔

یہ واحد خطہ ہے جہاں چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے ''ساڈی رُٹَّی کیا کُتّے کھا جاندے نے''کی خواہ مخواہ والی سوچ کی بھینٹ چڑھے ایڑھیاں اُٹھائے کسی مقامی کونسلر یا MLA صاب کے دائیں یا بائیں ولایتی بھائی کے حکم اور سامنے والے کے رعب میں سُرخ کانوں کے ساتھ فوٹو ایسے کنچھواتا نظر آتا ہے جیسے ٹھیک پندرہ منٹ بعد اسے پھانسی گھاٹ پر لے جایا جاے گا۔اِس میں بھائی کا قصور ہی کیا ہے ظاہر ہے جب ولایتی بھائی سو سی سی پر دو ہزار سی سی وزن ڈالیں گے تو دیسی بھائی کے کانوں سے دھواں تو نکلنا ہی ہے۔اللہ رحم کرے۔

بھائیو میں مولوی عاشق حسین سوچ رہا تھا کہ چالیس سال کی عمر،جس کو تین سال رہتے ہیں کو پہنچ کر ہمیشہ کے لیے پہاڑ پر چڑھ کر رہبانیت اختیار کر لوں گا مگر لگتا ہے میرے ہمسائے مجھے اسی سال پہاڑ پر چڑھانے پر تُلے ہوے ہیں۔#

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں
Click on image to Enlarge
Jaag Kashmir urdu news mirpur azad kashmir

ایک ماہ کی مقبول ترین