Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (وقاص چوہدری سے )

موجودہ حکومت کے دیگر دعوئوں کی طرح حلقہ کے لوگوں کی عزت نفس کی بحالی کے دعوے جھوٹ نکلے سب ڈویثرن ڈڈیال پولیس اسٹیٹ بن گیا تھانہ پولیس ڈڈیال میں رشوت عام ہو گئی پولیس ڈڈیال کی انتظامیہ کی انتظامیہ اور اہلکاران کی مٹھی گرم کے کسی بھی شریف شہری کی تھانہ میں عزت نفس کا جنازہ نکالنا روز کا معمول بن گیا رہی سہی کسر تھانہ میں تعینات محرر صفدر پوری کرنے لگا انتہائی بد اخلاقی اور بدمیزی سے پیش آ کر سائلین کو بے عزت کرنا ان کا وطیرہ بن گیا ڈڈیال کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت سول سو سائیٹی اور عوام علاقہ میں غم و غصہ انتہا کو پہنچ گیا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر آئی جی آزاد کشمیر ،ایس ایس پی میرپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ تھانہ پولیس ڈڈیال کی ستائی بے بس ماں نسیم بیگم ذوجہ گلزار ساکن بٹلی تحصیل ڈڈیال میڈیا آفس پہنچ آئی نسیم بیگم نے اپنی دُکھ بری داستان سناتے ہوئے کہا کہ جہانگیر عرف سائیں گہرا میرا حقیقی بیٹا ہے 23دسمبر کو جاوید عرف بلی ولد صادق عرف شیری ، اجمل عرف اجلو ولد کالا ٹھیکدار و دیگر نامعلوم ساکنان خادم آباد تحصیل ڈڈیال نے میرے بیٹے جہانگیر کو شام کے وقت خادم آباد بازار سے اٹھا کر ڈیم کنارے لے گئے ان بے رحم لوگوں نے شراب پی رکھی تھی میرا بیٹا جو کہ سائیں لوگ ہے بدفعلی کی اور جسمانی تشدد بھی کیا جس سے بیٹے کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور جنسی ذیادتی کی وجہ سے ڈڈیال ہسپتال لے گئے وہاں سے میرپور ریفر کیا گیا اپنے دوسر ے بیٹے فریاد کے ساتھ تھانہ پولیس ڈڈیال گئی اور ان بے رحم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دی مگر ان بے رحم لوگوں نے پہلے ہی تھانہ میں رابطہ کر لیا تھا تھانہ پولیس ڈڈیال ان کے ساتھ مل گیا متعلقہ محرر صفدر نے ہماری بات کو سننا تک گوارہ نہ کیا بلکہ ہمیں بے عزت کرنا شروع کر دیا ابھی تک تھانہ پولیس ڈڈیال میں درخواست پڑی ہوئی کوئی کاروائی نہیں کی گئی میرے معصوم بیٹے کے ساتھ ظلم ہوا ہے ظالموں نے ایک تو بدفعلی کی اور دوسرا بدترین تشدد کا نشانہ بنایا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، آئی جی آزاد کشمیر اور ایس ایس پی میرپور سے ایک بے بس مجبور ماں نے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کے محرر کو معطل کر کے انکوائری کی جائے اور جن ظالموں نے میرے بیٹے کو سنگین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسی اور کوئی حرکت نہ سکے ۔

 


Next News Previous News
By Waqas Ch
31/12/2016 1432 views

Leave A Comment