Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (سروے رپورٹ/وقاص چوہدری سے )

متاثرین منگلا ڈیم معاوضے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور متاثرین منگلا ڈیم نے میرپور پنڈی کی مین سڑک بند کر کے علامتی دھرنا دے دیا واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی ۔ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات۔نیوٹائون ڈڈیال کے باسی سابقہ حکومت تحصیل و ضلعی انتظامیہ سمیت واپڈا کے خلاف پھٹ پڑے ٹائون کے اے ۔بی اور سی سیکٹروں میں قبرستان نامکمل چار دیواریوں کے لیے فنڈز منظور ہونے کے باوجود چار دیواری مکمل نہ ہو سکی سیکٹر Aمیں قبرستان کا رقبہ جو کہ متاثرین کو الاٹ کیا گیا اس پر کام نہ ہو سکا پہاڑی پر نعشوںکو  کیسے دفنائیں واپڈا اور حکمران ہم لوگوں پر رحم کریں قبرستانوں کی زمینوں پر لینڈ مافیاقابض ہو گئے   قبضہ چھڑوانے کیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں سیکٹر cمیں قبرستان کے لیے 35کنال زمین الاٹ کی گئی جہاں پر 20کنال پر پٹھان قابضین ہیں اپنے گھر بنائے ہوئے ہیں ان کے آگے واپڈا ، ضلعی انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ کو اس طرف توجہ دلانے کے باوجود بے بس نظر آ رہے ہیں پارک کے لیے جو جگہ الاٹ کی گئی وہ ایک بڑی پہاڑی ہے آج تک پارک بنانے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے اسی طرح سے دیگر عمارتیں کمیونٹی عمارت ، سُر مارکیٹ اور تھانہ پولیس کی بلڈنگ نامکمل ہے اور بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہیں واپڈ ا کے چیئرمین خدا کا  خوف کرتے ہوئے ہمارے ان جائز مطالبات پر فوری عمل در آمد کریں تااگر ہمارے ان مطالبات کا نہ مانا گیا تو آئندہ چند دنوں کے اندر مکمل طور پر ڈڈیال کی سڑکیں بند کر دیں گے پھر چاہے جو کچھ بھی ہو جائے حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور انتظامیہ پر عائد ہو گی 

 


Next News Previous News
By Waqas Ch
10/01/2017 77 views

Leave A Comment