Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Sat, 25 Feb 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirتحصیلدار اور پولیس پر لوگوں نے حملہ کر دیا پستول سے فائرنگ لہو لہان کر دیا :مقدمہ درج

نے یہ خبر 2017-01-09 کو pm09:32 پرسہنسہ کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 384 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

سہنسہ(نامہ نگار/جاگ کشمیر نیوز)

 تحصیلدار سہنسہ اور پولیس نفری پر عوام علاقہ کا حملہ کار سرکار سے روکنے کی کوشش تفصیلات کے مطابق تحصیل سہنسہ سرفراز احمد شاد ہمراہ گرداور سردار غیاث احمد پٹواری حلقہ ہولاڑ ڈیم کے متاثرین کی آباد کاری کے لیے تحریر گاؤں میں گئے ہوئے تھے کہ مقامی آبادی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے حملہ کر دیا پستول سے فائرنگ لاٹھی چارج اور پتھراؤ کیا گیا جس سے تحصیل دار اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تحصیلدار نے پولیس تھانہ سہنسہ میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ آبادکاری کے معاملات کو یکسو کروانے کے لیے تحریر گئے ہوئے تھے کہ صوبیدار (ر) ہدایت اللہ نے کام کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے حملہ آور ہو گیا چوکی آفیسر ہولاڑ سردار عدنان صابر کو مذکورہ شخص کی گرفتاری کا حکم دیا اسی دوران رفعت زوجہ گلنواز ولد نامعلوم زمرد ولد رحمت اللہ برھان نوخیز ولد گلنواز  عائشہ زوجہ ربنوازاور دیگر نے شدید پتھراؤ کیا اور30بور پستول سے فائرنگ کی جو کہ قتل کی نیت سے تھی پولیس کانسٹیبل شوکت بھی زخمی ہوا اس وقعہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ای ایچ او چوہدری شہزاد سرور کو فوری اس وقع کی انکوائری کے لیے مامور کر دیا گیاملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ہولاڑ ڈیم کے متاثرین اپنی مرضی کے مطابق انتظامیہہ کو استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں

ایک ماہ کی مقبول ترین