Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir
Jaag Kashmir online news from Dadyal, Dudyal, Mirpur and Azad Kashmir Mon, 16 Jan 2017

فون پر صرف uc browser میں کھولیں

Use UC Browser to open on mobile.

News from Dadyal, Mirpur and all Azad Kashmirڈڈیال شہر میں دھواں ہی دھواں ہو گیا

وقاص چوہدری نے یہ خبر 2017-01-10 کو pm01:05 پرڈڈیال کی کیٹیگری میں پوسٹ کی اور ابھی تک اس کو 132 قارئین نے پڑھا ہے۔
 

Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال (وقاص چوہدری سے)  

بلدیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان :شہر میںجگہ جگہ گندگی کے ڈھیرپر لگائی گئی آگ کی وجہ سے دھوئیں کا راج ،نالیاں بند بدبو اور تعفن سے عوام کو روز مشکلات کا سامنا سیورج کا نظام درہم برہم بلدیہ ڈڈیال کے ایڈمنسٹریٹر کی عدم دلچسپی شہر میں سارا دن اور رات آوارہ جانور مٹر گشت کرتے رہتے ہیں اور ساری رات بھیڑ بکریاں ، گائیں اور آوارہ بائو لے کتے سڑکوں پر بیٹھے رہتے ہیںیہ آوارہ کتے شہریوں کو کاٹ کر ہسپتالوں میں پہنچا چکے ہیںپیدل چلنا سڑکوں پر مشکل ہو گیا اور ٹرانسپورٹروں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا شہر کے اندر اور کچہری کی حدود میں نالیاں بند ہونے کی وجہ سے ملیریا پھیلنے کا خدشہ شکایات حل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا اداروں سے اعتماد مکمل طور پر اٹھتا جا رہا ہے عوامی حلقوں میں مایوسی پھیل گئی ہے عوام شہر کا رُخ کرنے سے کترانے لگے تارکین وطن کی تحصیل کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی ہے درجنوں سٹریٹ لائٹیں خراب قومی خزانے کو پھکی سروے رپورٹ کے مطابق ڈڈیال شہر اور گردو نواح میں اس وقت جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور مین شاہرائوں پر مٹر گشت کرتے آوارہ جانور بلدیہ ڈڈیال کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلدیہ ڈڈیال کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات درجنوں سٹریٹ لائٹیں خراب ہو چکی ہیں ریپئرنگ نہ ہونے کی وجہ سے رات کو شہر کی گلیوں میں اندھیرا چھایا رہتا ہے سیوریج کا نظام حالیہ بارشوں نے سب کے سامنے رکھ دیا ہے نالیاں صاف نہ ہونے کی وجہ سے بارشی پانی سڑکوں پر آجاتا ہے اور دوکانوں کے ااندر داخل ہو کر تاجروں کا کاروبار ٹھپ کر دیتا ہے اور شہر نالہ لئی کا منظر پیش کرتا رہتا ہے سروے رپورٹ میں تصور اقبال ، محمد کامران ، چوہدری زبیر ، چوہدری نذاکت ، محمد مسعود ، محمد شوکت ، عمران طارق ، زاہد محمود ، پہا اعجاز اور دیگر شہریوں کا کہنا تھا کہ نالیاں بند پڑی رہتی ہیں جس سے پانی کھڑا رہتا ہے اور بدبو کی وجہ سے ہم لوگ بیمار ہو رہے ہیں ۔گاہگ بھی ہماری دوکانوں پر کم آتے ہیں۔دووقت کی روزی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گندگی کی وجہ سے مچھر مکھیاں جنم لیتی ہیںبلدیہ ڈڈیال کے ملازمین مین سڑک پر پڑے کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دیتے ہیں جس سے شہر کے اندر دھواں ہی دھواں ہو جاتا ہے جو بعد میں بیماری کا باعث بنتی ہیںبھلوٹ چوک میں صفائی بلکل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ہم لوگ کسی مسیخا کا انتظار کرنے لگے ہیںاور ساری رات آوارہ بائولے کتے سڑکوں پر گشت کرتے رہتے ہیں ہم لوگوں کو پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے بلدیہ ڈڈیال کے ملازمین کام کم اور گپ شپ میں زیادہ مصروف ہوتے ہیں بلدیہ ڈڈیال کی ناقص کارکردگی پر  حکومت وقت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹسلینے کا اپیل کرتے ہیں  صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہری سُکھ کا سانس لے سکیں ۔

 

اگلی خبر پڑہیں پچھلی خبر پڑہیں
Click on image to Enlarge
Jaag Kashmir urdu news mirpur azad kashmir

ایک ماہ کی مقبول ترین