Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

ڈڈیال  (مانیٹرنگ ڈیسک جاگ کشمیر نیوز )           
جنرل ہولڈ اپ کے نام پر پولیس تھانہ ڈڈیال کے آفیسرا ن و ملازمین نے اہلیان ڈڈیال کی تذلیل ، بدتمیزی اور لوٹ مار کا سلسلہ شروع کردیا سارا دن ٹریفک کے اہلکاران و آفیسران جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں ، طالب علموں سمیت غریبوں کو لوٹتے رہتے اور شام ہوتے ہی خاکی وردری میں چھپے قانون کے رکھوالے ڈڈیال شہر کے چوکوں چوراہوں پر ناکے لگاکرحتی کہ تھانے کے مین گیٹ پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سواروں کو چیکنک کے نام پر لٹنا شروع ہو جاتے گزشتہ شام پولیس تھانہ ڈڈیال کی ہدایت پر ڈڈیال میں ناکے لگا کر پولیس کے ریکارڈ کے مطابق 20موٹر سائیکل ضبط اور 11موٹر سائیکل کے چالا ن کیے گے اور زیادہ تر لوگوں سے بدتمیزی کی گئی جس کے بعد بڑی تعداد میں تاجر و سول سوسائٹی تھانے میں پہنچ گئی عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا گیا پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت عوا م کی تذلیل اور چیکنک کے نام پر مقامی لوگوں طالب علموں کو تنگ کر نے جگہ جگہ ناکے لگاکر لوٹنے پر عوام علاقہ اور طالب علموں کے وفد کی قیادت کرتے ہو ئے سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن علی زمان راجہ ایڈووکیٹ اسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی سے ملاقات کر کے واضح او دوٹوک الفاظ میںانتظامیہ اور پولیس کو خبردار کیا کہ کسی صورت ڈڈیال کی عوام کو جنرل ہولڈ اپ اور ٹریفک پولیس کے جگہ جگہ ناکے لگا کر لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انتظامیہ اور پولیس ڈڈیال کی عوام کو لوٹنے سے باز رہیںور نہ مجبورا ً راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگے انہوں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں کسی بھی ادارے کو حکومت کی بدنامی کاباعث نہیںبننے دینگے بلکہ ایسے اداروں کو لگام دینگے انہوں کہا کہ محکمہ برقیات ڈڈیال بھی ریکوری کے نام پر بدمعاشی بند کرے ڈڈیال ، میرپور کی عوام نے مملکت خدادا کے لیے دو بار قربانیاں دیں محکمہ برقیات ڈڈیال ریکوری کے نام پر عوام کی تذلیل کا سلسلہ بند کرے ن لیگ کی حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں عوام کی عزت نفس بحال کرنے اور ان کے مسائل حل کرے گی نہ کہ ڈڈیال کی انتظامیہ ، پولیس ، برقیات ڈڈیال کو ٹارگٹ کر کے لوٹیں کسی صورت خاموش نہیں رہونگا اور کسی بھی آفیسر و ادارے کو حکومت کی بدنامی کا سبب نہیں بننے دینگے ۔


Next News Previous News
By Waqas Ch
19/12/2016 715 views

Leave A Comment