Jaag Kashmir News


Jaagkashmir.com urdu news dadyal mirpur azad kashmir

چک سواری(نمائندہ جاگ کشمیر)

معاشرتی ناانصافی اور بے روزگاری کی وجہ سے پردیس کی صعوبتیں برداشت والے تارکینِ وطن ظلم کی چکی میں پسنے پرمجبور،امتِ مسلمہ کے لیے عقیدت کامقام رکھنے والے سعودی عرب میں پاکستان مزدوروں کوتختہ مشق بنادیاگیا،زندگی کی جمع پونجی دے کرسعودی عرب جانے والے غریب مزدورغیرانسانی قانون اورغیرانسانی رویوں کی وجہ سے گھٹ گھٹ کازندگی گزارنے پرمجبور۔تفصیلات کے مطابق مملکتِ خدادادپاکستان میں حکمرانوں کی عیاشیوں،معاشرتی ناانصافیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے پڑھے لکھے بے روزگارنوجوان دیارِ غیرجانے پرمجبور مگرآسمان سے گراکھجورمیں اٹکاکے مترادف زندگی کی جمع پونجی دے کردیارِ غیرجانے والے غریب مزدوردیارِ غیرمیں بھی دھکے کھانے پرمجبورہیں۔سعودی عرب جوپوری امتِ مسلمہ کے لیے مقدس مقام رکھتاہے اورسعودی عرب سے پاکستانیوں کے گہرے مراسم ہونے کے باوجودمقدس سرزمین میں پاکستانی محنت کش دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔سعودی کمپنیاں خسارے میں جارہی ہیںمگرپاکستانیوں کوکس جرم کی سزادی جارہی ہے؟سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے جانے والے گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔سوشل میڈیاپرآئے روزایسی پاکستانیوںکی ویڈیوآتی رہتی ہیں جوپاکستان کے اربابِ اختیارسے مددکی اپیل کرتے ہیں کہ انہیں یاوطن واپس بھیجاجائے یاتنخواہ کی ادائیگی کی جائے۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے وفدنے میڈیانمائندگان سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سعودی حکومت پاکستانی مزدوروں کے ساتھ انتہائی نارواسلوک روارکھے ہوئے ہے۔سعودی کنسٹرکشن کمپنیاں نہ توتنخواہ دیتے ہیں اورنہ ہی وطن واپسی کے لیے ائیرٹکٹ دے رہے ہیں۔زندگی کی جمع پونجی لگاکرسعودی عرب جانے والے مزدوروں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوچکے ہیں۔حکومت پاکستان سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مزدوروں کی دادرسی کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مذاکرات کرے اورمزدوروں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔


Next News Previous News
By Waqas Ch
26/12/2016 100 views

Leave A Comment